• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف اور مریم نواز پیر کو وطن واپس آئیں گے

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف، مریم نواز پیر کے روزبرطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے اور منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق وزیراعظم اور مریم نواز جو لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے موجود ہیں۔شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم مزید علاج کے لیے انہیں لندن میں رہنا پڑے گا، ان کی دیکھ بھال کے لیے حسن اور حسین نواز وہاں موجود ہوں گے۔ 19دسمبر بروز بدھ کو پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہو گا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف، راجہ ظفرالحق، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔
تازہ ترین