• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان یوسف مبین کی دوبارہ 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی تجویز مستردم،شفافیت کیلئے اشتہار دیا جائے، کابینہ کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معلوم ہو ا ہے کہ عثمان یوسف مبین کی ازسرنو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے اوروفاقی کابینہ نے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وفاقی کا بینہ نے ہد ایت کی ہے کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے قانون کے مطابق عمل شروع کیا جائے۔تعیناتی میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مقامی، عالمی اخبارات میں اشتہار دیا جائے۔وزارت داخلہ نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی ازسرنو تعیناتی کیلئے کابینہ میں سمری پیش کی تھی ۔ سمری میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین نادرا کا انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو سپورٹ کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ وزارت داخلہ کی سمری میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ جودہ چیئرمین نادرا کو مسابقتی عمل کے ذریعے میرٹ پر تعینات کیا گیا تھا اسلئے مزید 3 سال کیلئے دوبارہ چیئرمین تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین