• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کوئلے کے استعمال پر پابندی قدرتی گیس کی قلت کا سامنا

بیجنگ (جنگ نیوز) چین میں کوئلے کے استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کے نتیجے میں ملک میں قدرتی گیس کی کمی واقع ہو گئی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے گھروں کو قدرتی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں کمی کر دی ہے۔ چین کے مختلف علاقوں کے صنعتی یونٹس کو گیس کی فراہمی میں کمی یا پھر اس کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔ بیجنگ حکومت نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر کمی پانے کے لیے 2013ء میں ایک چار سالہ مہم شروع کی تھی جس کے تحت چین کے شمالی حصے میں 30 لاکھ کے قریب گھروں کو ہیٹنگ کے لیے کوئلے کی بجائے گیس پر منتقل کیا جانا تھا۔
تازہ ترین