• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، آئرلینڈ نے آنگ سان سوچی کو دیا گیا اعزاز واپس لے لیا

ڈبلن (جنگ نیوز) آئر لینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کی سٹی کونسل نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو دیا گیا ’فریڈم آف دی سٹی آف ڈبلن ایوارڈ ‘ احتجاجاً واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعزاز سوچی کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی روک تھام نہ کرنے پر واپس لیا گیا۔ میانمار کی رہنما کو دیے گئے اس ایوارڈ کو واپس لینے کا فیصلہ سٹی کونسل میں ووٹنگ منعقد ہوئی۔ اعزاز منسوخ کرنے کے حق میں 59 جبکہ اس کے خلاف دو ووٹ ڈالے گئے۔ میانمار میں اس حالیہ بحران کی وجہ سے نوبل امن انعام یافتہ سوچی کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین