• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کا ایشو بہت اہم ہے اس پر قبائل کو اعتماد لیکر فیصلہ کرنا ہوگا،فضل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں علماء کا کردار نہ ہوتا تو آج ملک کاآئین و قانون ہندوستان کی طرح سیکولرہوتا ہمارے ووٹ کے پیچھے ایک نظریہ جبکہ مخالفین کے عزائم کچھ اور ہوتے ہیں.فاٹا کا ایشو بہت اہم ہے اس پر قبائل کو اعتماد لیکر فیصلہ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جمعیت علماءاسلام سندھ کے تحت جامعہ مصباح العلوم محمودیہ ضلع شرقی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، وفاقی وزیر اکرم خان درانی،مولانا امجد خان ، مولانا راشد محمود سومرو ، حافظ عبدالقیوم نعمانی،محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہاکہ علماء اور جماعتی ذمہ داران کو کو حجروں سے نکل معاشرے میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔توہین رسالت قانون پر حملہ کیا گیا لیکن 24 گھنٹے میں پارلیمنٹ سے قانون توہین رسالت کو من وعن بحال کیا گیا۔
تازہ ترین