• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستارنےپارٹی چھوڑنےوالے11ارکان اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ تمام ارکان عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اب انہوں نے وہ جماعت چھوڑ دی ہے۔ اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں پارٹی چھوڑنے والے 11 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
تازہ ترین