• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کے نجی بینک اکائونٹ سے لندن رقم منتقلی سے متعلق گواہ کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عاصم کے نجی بینک اکائونٹ سے لندن رقم منتقلی سے متعلق گواہ کا انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے خلاف میگا کرپشن کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ نے کہا ہے کہ سابق مشیر پیٹرولیم کے نجی بینک اکائونٹ سے لندن رقم منتقل ہوتی رہی ہے۔جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نجی بینک(یوبی ایل)کے ملازم مصباح الدین نے ڈاکٹرعاصم کے بیرون ملک کرنسی اکائونٹ کا ریکارڈ جمع کراتے ہوئے اپنا بیان بھی قلمبند کرایا۔ گواہ نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے یو بی ایل اکائونٹ کے ذریعے مختلف اوقات میں حبیب بینک لندن برانچ میں رقم منتقل کی اور یہ رقم زیادہ تر غیرملکی کرنسی تھی اور 2012 کے بعد منتقل ہوئی۔عدالت نے گواہ کے بیان پر ڈاکٹرعاصم کے وکیل سے 21 دسمبرکو دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ جبکہ ڈاکٹرعاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔
تازہ ترین