• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کیلئے’’لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز‘‘ کا اعزاز

استنبول (آئی این پی)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکش آرمڈ فورسز کااعلیٰ عسکری اعزاز عطاکیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ’’لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان ازبال نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو اعزاز دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اعزاز دینے کی پر وقار تقریب جمعرات کو ترکش نیول فورسز ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی۔ ترک نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان ازبال نے نیول چیف کو اعزاز دیا۔ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول چیف ‘ وزیر دفاع اور کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کی۔
تازہ ترین