• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی میں خاندان غلاماں کی روایت زندہ کی جارہی ہے،عطاالحق قاسمی

لاہور (شوبز رپورٹر )اختیارات کی سلبی اوربورڈ آف ڈائریکٹرز کےا حکامات نظر انداز کرنا سرکاری ٹی وی کےچئیرمین کے استعفیٰ کی وجہ بنا۔مستعفی چیئرمین عطاالحق قاسمی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا قومی ادارہ میں خاندان غلاماں کی روایت زندہ کی جارہی ہے۔جو افسران جبر غلامی کے سامنے سرجھکا دیتے ہیں انکے جائز ناجائز تمام مطالبات پورے ہوجاتے ہیں۔عزت نفس رکھنے والے اہل افسران ذلت آمیز رویہ برداشت نہیں کررہے اور شدید حوصلہ شکنی کی وجہ سےادارہ چھوڑ نے پر مجبور ہیں۔گذشتہ ایک سال سے یہاں من مرضی سےاکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو ایک سال سے نوٹیفائی نہ کیا گیا، چئیرمین کے اختیارات کو بھی نہ صرف غیر موثر کیا گیابلکہ ثقافتی بحالی پر مبنی تجاویز کو بھی نظر انداز کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا میرا تقرربراہ راست سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کیا تھا اور ٹی وی کی عظمت رفتہ اور تشخص کی بحالی کا ٹارگٹ دیا تھا جو پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا تھا۔ محض تنخواہ کی خاطر اس عہدے پر رہنا مناسب نہیں سمجھتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہامیرے استعفیٰ کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ میں نے نظریات بدل لئے ہیں ۔میری وفاداریاں آخری دم تک مسلم لیگ ن کے ساتھ رہیں گی۔
تازہ ترین