• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے نزدیک قوم کا مستقبل اور مفاد اہم ہے، آفا ق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مہاجروں کو تقسیم کرنیکی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے جس کو ثابت کرنے کیلئے مہاجر عوام اکبری گرائونڈ حیدرآباد کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں ،میرے نزدیک قوم کا مستقبل اور مفاد اہم ہے، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں مفاد پرستوں کے چنگل سے بچانے کیلئے ناصرف جدوجہد جاری رہے گی بلکہ متعصبانہ اقدامات اور سودے بازی کرنے والوں کو شکست دے کر قوم کو اسکی منزل تک پہنچائیں گے ۔ اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ حیدرآباد کی سخت سردی میں جلسہ کے انتظامات کیلئے دیوانہ وار محنت کرنے والے کارکنان کی حوصلہ افزائی کیلئے حیدرآباد کے مہاجر عوام جس جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں اس نے 80ء کی دہائی کی یاد تازہ کردی ہے۔
تازہ ترین