• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اےپریمیئرسروس ،6 ماہ میں2ارب 88 کروڑ کانقصان

اسلام آباد(پرویز شوکت،وقائع نگار)پی آئی اے کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں گزشتہ روزکمیٹی کے کنونیئر سینیٹر سید مظفرحسین شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے پریمیئرسکیم میں دوارب اٹھاسی کروڑکے نقصان اور پی آئی اے فلائٹ سے ہیروئن برآمد گی کاسخت نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام پربرہمی کااظہارکرتے ہوئےپی آئی اے بورڈکو وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔ سینیٹر شیری رحمان،سلیم مانڈوی والا اورسینیٹر نعمان رشید نے پریمیئر پروازوں کے اجرااور اس کی ناکامی کاذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ اوربورڈ آف ڈائریکٹرز کوقر ار دیتے ہوئے کہاکہ ملک اور قوم کے اربوں روپے کانقصان کیاگیا۔بورڈ آف ڈائر یکر یکٹرز نے پروازیں شروع کرنےکی منظوری دی وہ اس کاذمہ دارہے آئندہ اجلاس میں بورڈ کو طلب کیا جائے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوا بازی سردار مہتاب احمد نے اس کی مخالفت کی انہوں نے کہاکہ پی آئی اے انتظامیہ نے کارروائی کی ہےبورڈ کوطلب کرنے کاکوئی جواز نہیں،چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے کہا کہ پی آئی اے پریمیئر سروس کی منظوری بورڈ نے دی ہے، سروس اسلام آباد سے لندن کیلئے چلائی گئی،اس کیلئے ویٹ لیزپر ایک جہاز لیا گیا تھا۔پریمیئر سروس کو 6 ماہ میں دو ارب 88 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا،سروس کو بند کر کے ویٹ لیز پرلیا گیا جہاز واپس کر دیاگیا۔
تازہ ترین