• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا شرح سود 0.5 فیصد تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) بینک آف انگلینڈ نے متفقہ فیصلے کے بعد ملک میں شرح سود 0.5 فیصد تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں مزید خاطر خواہ اضافے کی ضرورت ہے اور وہ آئندہ چند برس تک اسے 2 فیصد تک کرنے کے اپنے ہدف تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ دسمبر کے لئے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا فیصلہ جمعرات کے روز جاری کردیا گیا جس کے مطابق مالیتی کمیٹی کے ارکان نومبر میں افراط زر 3.1 فیصد تک رہنے سے مطمئن ہیں جس کے بعد انہوں نے شرح سود برقرار رکھنے کے ذلئے مرکزی بینک کی جانب سے مقداریت کی رقم میں کوئی کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین