• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موغادیشو ، پولیس تربیتی مرکز پر خودکش حملہ،18 افراد ہلاک

موغادیشو (جنگ نیوز) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے ایک پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔ قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی گئی تھی۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم قبل ازیں اس طرح کی کارروائیاں شدت پسند گروپ الشباب کی طرف سے کی جاتی رہی ہیں۔
تازہ ترین