• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمیٰ ہائیک نے خود کو ہراساں کئے جانے کے واقعے سے پردہ اٹھادیا

واشنگٹن(جنگ نیوز)ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بھی پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کی جانب سے خود کو ہراساں کیے جانے کے واقعے سے پردہ اٹھادیا۔میکسیکن اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے ہالی ووڈ کے بدنام پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کے حوالے سے بتایا کہ کس طرح وہ کو ہراساں کرتا تھا اور دھمکیاں دیتا تھا۔سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ 2002 میں فلم " فریدا " میں سرمایہ لگانے کے بعد ہاروی وائن اسٹین نے جنسی خواہشات کی بھرمار کردی۔اداکارہ کے مطابق ہر بار کا انکار وائن اسٹین کا غصہ بڑھاتا رہا یہاں تک کہ اس نے اداکارہ کو ایک بار قتل کی بھی دھمکی دی۔سلمیٰ ہائیک نے مزید انکشاف کیا کہ وائن اسٹین کی آخری شرط فلم میں عریاں مناظر کی عکس بندی تھی جس کی شوٹنگ سے پہلے سلمیٰ کی طبیعتذ بگڑ گئی تھی۔
تازہ ترین