• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سندھ زون میں بڑے پیمانے پر تبادلے،بیشتر کا تعلق کراچی سے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ زون نے ملازمین کے بڑے پیمانے پر مختلف سرکلز میں تبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ تبادلہ ہونے والے بیشتر ملازمین کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن ملازمین کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں انسپکٹر دیدار شیخ کا ایئرپورٹ امیگریشن سے سی بی سی، انسپکٹر زاہد حسین بخاری کا این آر تھری سی سے امیگریشن، سب انسپکٹر شائستہ امداد کا امیگریشن سے این آر تھری سی، ایس آئی جاوید حسین، این آر تھری سی اے امیگریشن، اے ایس آئی خالد پرویز کا امیگریشن سے اے ایچ ٹی سرکل، اے ایس آئی نوشاد عباسی کا اے ایچ ٹی سی سے امیگریشن، اے ایس آئی محمد شفیق امیگریشن سے اے ایچ ٹی سی، اے ایس آئی ظفر مہدی اے ایچ ٹی سی سے امیگریشن، ایچ سی نذیر احمد تونیو، آئی بی ایم ایس سے اے ایچ ٹی سی، ایچ سی ملک محمد اقبال کا اے ایچ ٹی سی سے آئی بی ایم ایس، کانسٹیبل یاسر احمد کا این آر تھری سی سے سکھر، کانسٹیبل عدنان پیٹر کا سی سی سی سے سی بی سی، کانسٹیبل گلزار علی سنگی کا سی بی سے تھری سی، کانسٹیبل نصیر احمد کھنڈ کا زونل آفس سے سکھر، کانسٹیبل محمد ایوب کا زونل آفس سے تھری سی، کانسٹیبل محبت علی کا این آر تھری سی سے سکھر، نائب قاصد عظیم عالم صدیقی کا امیگریشن سے زونل آفس، قاصد عبدالعزیز کا زونل آفس سے امیگریشن، ایل ڈی سی نازیہ شمیم کا ایس بی سی سے اے سی سی، ایل ڈی سی محمد ایاز خان کا امیگریشن سے زونل آفس اور ایف سی غلام مرتضی کا امیگریشن سے زونل آفس شامل ہیں۔
تازہ ترین