• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ٹی او کا اجلاس بے نتیجہ ختم ارکان میں اختلافات برقرار

کراچی (نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی 11ویں وزارتی کانفرنس تین دن جاری رہی، جس میں 164ملکو ں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ارکان میں اجلاس سے پہلے ہی اختلا فات موجود تھے۔ اس اجلاس کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ تجارتی سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی او تجارتی مذاکرات پر اپنی توجہ کھو رہا ہے اور مختلف ملکوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے میں ناکام رہا ہے۔ تنظیم تین روزہ کانفرنس میں کوئی نیا معاہدہ کرنے میں ناکام رہی، چین نے تجارتی معاملات میں ترقی یافتہ ملکوں کی طرف سے ترقی پذیر ممالک پر دبائو ڈالنے سے ڈبلیو ٹی او کے کچھ ارکان کو روکا ہے جس پر امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ادارے کا ارکان پر کنٹرول نہیں اور چین اپنی من مانی کر رہا ہے۔ چین نے امریکا کے بیان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین