• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان جوڑا کاروکاری میں قتل، مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، 1 زخمی، 2 موٹرسائیکلیں چھن گئیں

خیرپور+ڈگری+خیرپورناتھن شاہ (بیورورپورٹ + نا مہ نگا ران)،نو جوان جو ڑا کا ر و کا ری میں قتل ،مختلف و ا قعا ت میں2 ا فرا د ہلا ک، 1 ز خمی ،دو موٹر سائیکلیں چھن گئیں،خیرپور ۔کوٹ ڈیجی کے علاقوں سے مسلح افراد دو موٹر سائیکلیں چھین کر لے گئے پہلی واردات خیرپور میں ہوئی جہاں مسلح افراد پروفیسر غوث بخش جوکھیو جبکہ دوسری واردات کوٹ ڈیجی کے علاقے لیاری کے قریب ہوئی جہاں مسلح افراد نوجوان زمیندار ساجد راجڑ سے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ خیرپور ناتھن شاہ۔موری کے مقام پر ملزمان کراچی سے اغوا کی جانے والی بیس سالہ شادی شدہ فرزانہ زوجہ ایاز کھوہارو اور بائیس سالہ نوجوان یاسین کھوہارو کو مبینہ طور پر گلا دباکر لاش بھوسے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کیلیئے تعلقہ اسپتال روانہ کردیں۔اطلاعات کے مطابق مقتولہ کے سسر فیض محمد کھوہارو نے دونوں مقتولین کو کارو کاری کے الزام میں گلا دباکر قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو رضاکارانہ طور پر گرفتاری کیلیئے پیش کردیا۔آخری اطلاع کے مطابق پولیس کی اطلاع پر مقتولہ کے ورثاء کراچی سے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا تھا۔ دریں اثناء گاؤں گلو خان مغیری میں اچانککرنٹ لگنے کے نتیجے میں دسویں جماعت کا نوجوان طالبعلم سلیم مغیری ھلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں گاؤں خدا بخش بروھی کے نوجوان پچیس سال نواب خان بروھی نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے زھریلی دوائی پی لی جسے تشویشناک حالت میں چانڈکہ سول اسپتال لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔ڈگری۔ گائوں محمد حسن لغاری میں 13 سالہ نوجوان کرشن ولد عالم اپنی والدہ سے پیسے نہ ملنے پر خودکشی کر نے کے لئے درخت سے لٹک گیا۔ لیکن ازار بند ٹوٹ جانے سے لڑکا نیچے آگرا ۔جس کے بعد جھڈو پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی۔گنا لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جس سے ٹرک ڈرائیور انور شیخ زخمی ہو گیا۔تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے اچانک رو ڈ پر آجانے والی بھینس سے جا ٹکرائی۔ جس سے جھڈو کا رہائشی لال چند شدید زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت میں علاج کی غرض سے پہلے میرپورخاص اور بعد ازاں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
تازہ ترین