• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ میوپٹھانی کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،ڈاکٹر نیاز کالانی

گھارو (نامہ نگار) جسقم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا ہے کہ سانحہ میوپٹھانی کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور جان بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ ادا کیا جائے یہ بات انہوں نے گھارو اور سالار جوکھیہ گوٹھ میں سانحہ میں جان بحق ہونے والے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے بے حسی کی انتہا کر دی ہے اور حادثے کے متاثرین کی کوئی مالی مدد نہیں کی ۔ ڈاکٹر نیاز کالانی نے۔ انہوں نے کہا اس سانحہ میں ضلعی انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب درجنوں زخمی اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ غلام نبی کھٹی، نظیرلغاری،منظور میمن بھی موجود تھے۔
تازہ ترین