• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتارگاڑی چلانے سےٹوکنے پر پولیس اہلکارپر تشدد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)قاسم آباد 15 مددگار پولیس چوکی کا انچارج اے ایس آئی مشتاق رند گذشتہ شب سڑک کراس کررہا تھا کہ اس دوران ایک کار تیز رفتاری سے گزری جس سے وہ بال بال بچ گیا‘ اے ایس آئی نے کار سواروں کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ٹوکا تو کار سوار نوجوان گاڑی سے اتر آئے اور اپنے حامی اور مددگار بلواکر یہ کہتے ہوئے پولیس آفیسر کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا کہ ہم علاقے کی بااثر شخصیت کے لوگ ہیں، پولیس ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، تشدد کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر قاسم آباد اور نسیم نگر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تاہم واقعہ کو ایک روز گزرنے کے باوجود ابھی تک تھانے میں کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔
تازہ ترین