• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی ساتھیوں سے خوشگوار زندگی کے ٹپس لینے لگے

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے زندگی کی نئی اننگز شروع کی ہے، اٹلی میں بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کو اپنانے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں، دوستوں اور دنیا بھر میں مداحوں سے خوب مبارکبادیں وصول کررہے ہیں، جس کے لئے انہوں نے سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ چونکہ انہیں شادی شدہ زندگی کا کوئی تجربہ نہیں تھا اس لیے بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے دوستوں سے ٹپس لی ہیں کہ کس طرح اس زندگی کو خوشگوار اور ہموار رکھا جائے۔دریں اثنا نوبیاہتا جوڑا ہنی مون منانے کے لیے میڈیا اور اپنوں سے دور اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گیا ہے ۔ بھارتی میڈ یا کے مطابق رومن ہنی مون کے بعد دونوں جنوبی افریقا جائیں گے ۔
تازہ ترین