ملتان (اسپورٹس ڈیسک) کیلم بوشیر کو نیوزی لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان بنادیا گیا ہے وہ اگلے ماہ سے ہوم گرائونڈ پر شروع ہونےوالے میگا ایونٹ میں قیادت کریں گے۔ وہ رگبی جونیئر ٹیم کے بھی رکن ہیں۔15 رکنی دستے میں 4 وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں ،جنہوں نے 2016 کا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔