• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق باکسر مے ویدر کو فائٹ کیلئے ایک ارب ڈالر سالانہ کی پیشکش

بنکاک ( جنگ نیوز ) سابق عالمی باکسنگ چیمپئن فلائیڈ مے ورید ان دنوں تھائی لینڈ میں تعطیلات منارہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الٹی میٹ فائٹ چیمپئن شپ کے منتظمین کی جانب سے انہیں ایک سال کیلئے تقریباً ایک ارب ڈالر کا معاہدہ پیش کیا ہے۔باکسنگ چیمپئن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی اور اپنی اہلیہ کی ہانگ آئی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کیں ۔ مے ویدر اس سےقبل وہ چین اور روس کے دورے پر تھے ۔ یاد رہے کہ 40 سالہ امریکی باکسنگ چیمپئن گزشتہ برس لاس ویگا س میں میک گریگور کو ناک آئوٹ کرکے ریٹائر ہو گئے تھے ۔  
تازہ ترین