• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی سربراہی میں محکمہ اسپورٹس کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری اسپورٹس و امور نوجوانان ڈاکٹر نیاز علی عباسی‘ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی‘ چیف انجینئر اسلم مہر اور سندھ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حیدر آباد اسپورٹس کلب کی بہتری اور احسن طریقہ سے چلانے کے لئے غور و خوض کیا گیا، اجلاس میں باہمی رضا مندی سے انتظامی کمیٹیوں کاقیام عمل میں آیا۔
تازہ ترین