• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ سیپک ٹاکرا،پاکستان کو کمبوڈیا کیخلاف بھی ناکامی کا سامنا

بنکاک(شکیل یامین کانگا/نمائندہ خصوصی) کمبوڈیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو ایک سے شکست دیکر کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا کے مینز ٹیم ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ بیسٹ آف تھری میں ایک سیٹ کی شکست کے بعد شبیر احمد،محمد کاشف اور شاکر حسین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا لیکن تیسرے میچ میں طارق خان، باسط علی اور محمد خالد خان شکست کھا گئے۔ پاکستانی ویمن کو لائوس نے ٹیم ایونٹ کے مقابلوں تین صفر سے ہرا دیا۔ ڈ چیمپئن شپ کے چوتھے روز بیسٹ آف تھری مین ٹیم ایونٹ کے پہلے مقابلے میں کمبوڈیا نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دی ۔ دوسرے مقابلے کے پہلے سیٹ میں کمبوڈیا نے مشکل مقابلے کے بعد پاکستان کو 21-15سے زیر کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں ایک موقع پر کپتان شبیر احمد، محمد کاشف اور شاکر حسین کی عمدہ کارکردگی کے بدولت پاکستان کو 18-13سے برتری حاصل تھی لیکن کمبوڈیا کے کھلاڑی نے فائٹ بیک کرتے ہوئے مقابلہ20-19 کردیا ۔ تاہم پاکستان نے دوبارہ برتری حاصل کی پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک پوائنٹ مزید حاصل کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر دو مزید پوائنٹس حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی اور تین میچوں پر مشتمل مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا لیکن تیسرے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی دو صفر سے شکست کھا گئے۔ ویمن کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو لائوس نے تین صفر سے ہرا دیا۔ دیگر مقابلوں میں تھائی لینڈ ، ملائشیا، میانمار مختلف ایونٹس سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ بھارت نے آسٹریلیا کو چیمپئن شپ کے ڈبلز مین ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایران نے نیوزی لینڈ کو دو ایک سے زیر کیا۔ فائنل جمعہ کو ہوگا۔
تازہ ترین