• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں سخت مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو38 - 66 سے شکست دی۔ پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، علی رضا، محبوب شاہ ، محمد خورشید، یاور خان، محمد رضوان، صمد مسعود اور نصیب رضا نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان کے اب ٹوٹل 12 پوائنٹ ہو کر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ ملائشیا کے خلاف جمعے کو کھیلے گا۔ دریں اثنا قومی نیٹ بال ٹیم کے کپتان محمد اختر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین فائنل تک باآسانی کوالیفائی کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ہانگ کانگ، بھارت اور سنگاپور کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑی اسی جذبے سے کھیلے تو ایشین چیمپئن بن سکتے ہیں ۔ ہم نے گذشتہ سال ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کی کاوشوں کی وجہ آج پاکستان ایشیاء میں دوسرے نمبر پر ہے۔
تازہ ترین