• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیسٹر کک نے کیریئر میں 35ہزار منٹ بیٹنگ کرکے منفرد اعزاز پالیا

پرتھ (جنگ نیوز) انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے 150ٹیسٹ مکمل ہوگئے ، سنگ میل عبورکرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں کرکٹربن گئے۔ میچ شروع ہونے سے قبل انہیں انگلش بورڈ کی جانب سے خصوصی سووینئر پیش کیا گیا۔ لیکن وہ اس اہم موقع کو یادگار نہ بناسکے اور صرف سات رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ لیکن اس دوران انہوں نے منفرد سنگ میل عبور کیا، اعداد وشمار کے مطابق لیفٹ ہینڈر بیٹسمین اب تک مجموعی پر کریز پر 35 ہزار منٹ گذار چکے ہیں، یہ مکمل 24 دن کا عرصہ بنتا ہے۔ الیسٹر کک کی بیٹنگ فارم تشویش ناک ہے۔ لیکن انہیں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اور سنچریز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ اب تک 31 سنچریز اور 55 ففٹیز کی مدد سے 11698 رنز اسکور کرچکے ہیں۔لیکن موجودہ سیریز کی پانچ اننگز میں وہ صرف 69 رنز ہی بناسکے ہیں۔
تازہ ترین