• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختلافات ختم کرکے کھیل شروع کئے جائیں، بھارتی ٹیم منیجر

بنکاک (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو صرف اور صرف کھیل کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں، اگر دونوں ملک اپنی نوجوان نسل کی بقاء چاہتے ہیں تو اختلافی معاملات ختم کرکے فوری ایک دوسرےکے ملکوں میں کھیلوں کا آغاز کریں۔ اس با ت کا اظہار بھارتی سیپک ٹاکرا ٹیم کے کوچ بی اے شرما اور منیجر ہمراج نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئےکیا۔ ان کا کہنا تھاکہ بھارت میں اسپورٹس مین اور عوام کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ہوں۔ اس کا آغاز سیپک ٹاکرا سے ہی کیا جائے۔ ہم پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں اس کیلئے ہم اپنے بڑوں سے بات کریں گے اور چاہیں گے کے ٹوٹے رابطے سیپک ٹاکرا کے ذریعے دوبارہ جڑیں۔ اسنوکر اور کبڈی کھلاڑی بھی پاکستان جاچکے ہیں اس لئے ہماری خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیپک ٹاکرا مقابلے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ سے ایک ماہ قبل بنکاک آئی تھی اور کھلاڑیوں نے یہاں ہی ٹریننگ حاصل کی اس بنا پر ہوپس میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور مینز ڈبل ایونٹ کے فائنل میں پہنچے۔
تازہ ترین