• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن کی تجویز نہ مانی، آسٹریلیا نے ریویو ضائع کردیا

پرتھ( جنگ نیوز) آسٹریلوی بولر ناتھن لائن کی ریویو نہ لینے کی تجویز نہ مان کر کپتان اسٹیو اسمتھ نے غلطی کر دی ۔ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز پیٹ کمنز نے انگلش بیٹسمین ڈیوڈ ملان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی لیکن امپائر کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا ۔ بولر کی جانب سے ریویو کے اشارے پر ناتھن لائن نے کپتان اسٹیو اسمتھ کو ریویونہ لینے کی تجویز دی جسے اسمتھ نے نظر انداز کر دیا ۔ نتیجے میں ٹی وی امپائر نے بیٹسمین کے حق میں فیصلہ صادر کیا ۔  
تازہ ترین