• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچواں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کے میچ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور عجمان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 17 اور 18 جنوری کو عجمان جب کہ فائنل 21 جنوری کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین سیدسلطان شاہ کی منظوری سے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے۔ نثار علی کپتان اور عامر اشفاق نائب ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، بدرمنیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنااللہ، اسرار حسین، محمد راشد اور پلیئنگ منیجر ذیشان عباسی کے نام شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ، مسعودجان بیٹنگ کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر اور آصف عظیم ٹیم پاکستان کے میڈیا مینیجر ہوں گے۔
تازہ ترین