• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقا می ا سپتا ل میں برطانوی ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مفت کا ن کے آپریشنز جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس ا سپتا ل کے شعبہ امراض ناک کان وگلہ میں دو برطانوی ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مفت مڈل ایئر اور کوکلیئر امپلانٹ آپریشن کیے جارہے ہیں۔ برطانیہ کے ای این ٹی سرجن ڈاکٹر ہارون خان اور میڈیکولیگل ایکسپرٹ اور کنسلٹنٹ ای این ٹی سرجن ڈاکٹر نوید احمد یہ آپریشن کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر ہارون احمد نے 2001 میں انٹرنیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی (امرا)کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جس کا مقصد پاکستان کے مستحق افراد کو طبی امداد فراہم کرنا تھا۔ 2008 میں میرپور خاص سے کام کا آغاز کیا اور اب تک وہاں 400 آپریشن کیے جاچکے ہیں۔2009 میں انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے امرا سے تعاون کی درخواست کی اوراب تک انڈس میں 400 سے زائد مڈل ایئر سرجریز کی جاچکی ہیں۔۔ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ ایک عام ای این ٹی سرجن کو کوکلیئر امپلانٹ کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ اس امپلانٹ کو کوکلیئر کیویٹی میں لگنا ہوتا ہے اور اگر محض آدھا ملی میٹر کا بھی فرق ہو تو سرجری ناکام ہوجاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ میں انڈ س ہسپتال میں رضاکارانہ بنیادوں پر کام کررہا ہوں ۔
تازہ ترین