• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے جبری تبادلے کیخلاف پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ڈائریکٹر پرائمری تعلیم سکھر ڈویژن کی جانب سے اساتذہ کے جبری تبادلے کے خلاف پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام ضلعی صدر سید ارشاد حسین شاہ، ولی بخش شاہ، غلام حیدر کلمتی، پیر نواز علی شاہ، حمزہ خان جماری و دیگر کی قیادت میں مرکزی سندھی پرائمری اسکول سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں درجنوں کی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈائریکٹر پرائمری تعلیم سکھر کی جانب سے پ ٹ الف کے مرکزی جنرل سکریٹری سکندر علی جتوئی سمیت ضلع گھوٹکی کے متعدد اساتذہ کا جبری تبادلہ کرکے انہیں سندھ سیکریٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے تبادلے کے احکامات واپس لیتے ہوئے ڈائریکٹر پرائمری تعلیم سکھر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔
تازہ ترین