• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اصلاحات کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، پرویز بلوچ

ہالا(نامہ نگار) ضلع مٹیاری میں تعلیمی ایمرجنسی نافذہے، طالبات کے وظائف کی ادائیگی میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے، افسران اورسول سوسائٹی تعلیمی اصلاحات کو یقینی بنائیں، تعلیم کے بغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ نے لطیف ہال میں منعقدہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء وطالبات اوراساتذہ کو مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تعلیمی اصلاحات کیلئےتعلیمی ایمرجنسی نافذہے، کسی بھی غفلت کوتاہی اورکرپشن ناقابل برداشت ہوگی۔ وظائف ہائی اسکول کی طالبات کی امانت ہیں جس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وظائف کی منصفانہ ادائیگی یقینی بنائی جائیگی۔
تازہ ترین