• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بچے حوصلوں اور جذبوں کی علامت ہیں، محمد سعید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کے زیر اہتمام قائد اعظم رینجرز اسپیشل چلڈرن اسکول کراچی میں اسپیشل چلڈرن کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید تھے۔ اس موقع پر اسپیشل چلڈرن نے مختلف ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ ڈی جی رینجرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصی بچے حوصلوں اور جذبوں کی علامت اور قابل ستائش ہیں،تمام والدین اور اساتذہ جو اِن کی پرورش اور تربیت میں مصروف کار ہیں تعریف کے مستحق ہیں۔ تقریب میں کراچی کے دیگر اسپیشل چلڈرن اسکولز کے بچوں اور والدین نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین