• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضور ﷺکی بعثت کا مقصد دین اسلام کو غالب کرنا تھا، افشاں نوید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضورِاکرم ﷺ سے محبت کا حق آپﷺ کی سنت پر عمل اور آپ ﷺ کے مقصد بعثت کو پورا کرنے سے ہی ادا ہوسکتا ہے، حضور ﷺ کی بعثت کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کی کبریائی کا اعلان اور دین اسلام کو تمام ادیان پر غالب کرنا تھا اور اس کے لئے آپﷺنے تمام حیاتِ مبارکہ جدوجہد فرمائی۔ ان خیالات کا اظہار ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ محفل سیرت َ سے خطاب کرتے ہوئے مصنفہ افشاں نوید نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے تمام تر مسائل کا واحد حل اتباع سنت میں ہے۔ وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے رحمت العٰلمینﷺ کا پیغام تمام دنیا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کی جواب دہی ہم کو کرنی ہوگی۔ ٹرسٹ کی نائب صدر ریحانہ افروز نے کہا کہ حبِ رسولﷺ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی قدر وقیمت سے آشنا رہیں کیونکہ اپنی اصل کو پہچانتے ہوئے ہی مقصود کا حصول ممکن ہے۔اس موقع پر فرسٹ ویمن بینک کی صدرِ اول اکرم خاتون نے کہا کہ حضرت خدیجہؓ کو ورکنگ ویمن بہترین رول ماڈل قرار دیا۔
تازہ ترین