• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شفق ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نذر آرائیں نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی سے ڈگریوں کا حصول مشکل بن گیا۔ ڈگری سیکشن شدید انتظامی بحران کا شکار ہونے کے باعث طلبا و طالبات مسائل کا شکار ہیں۔ ڈگری کے حصول میں مشکلات کے باعث مزید تعلیم جاری رکھنا اور ملا ز متیں حاصل کرنا محال ہوگیا۔ انہوںنے کہا کہ ڈگری آفس میں ڈگریوں کی خطاطی کیلئے صرف 2؍ ملازمین موجود ہیں جو ناکافی ہیں۔ اس لئے ڈگری سیکشن میں کام کا ڈھیر لگ گیا ہے انہوں نے کہا کہ جو ڈگری 2؍ ماہ میں ملنا چاہئے وہ کام کے رش کی وجہ سے 6؍ ماہ میں بھی نہیں مل پارہی ہے۔ ارجنٹ ڈگری نکلوانے کیلئے بھی مہینوں لگ جاتے ہیں۔ یہ صورتحال نوجوانوں کیلئے بڑی تکلیف دہ ہے اور ان کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈگری سیکشن کا بحران د و ر کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین