• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیتھالوجی کے شعبے میں تحقیق پر بھی توجہ دینا ہوگی، جدید سہولتیں فراہم کی جائیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی )کے تحت پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹس کی چالیسویں سالانہ کانفرنس جمعرات کو ایس آئی یو ٹی میں شروع ہو گئی ۔ کانفرنس کا افتتاح ایس آئی یو ٹی کے سربراہ پروفیسر ادیب رضوی نے کیا۔3روزہ کانفرنس میں یونان کے ڈاکٹر جارج کونٹو جارگوس ، لبنان کے ڈاکٹر مروان مصری،امریکہ کے ڈاکٹر رضوان نعیم ، برطانیہ کے ڈاکٹر سلکے شیلنزاور ڈاکٹر طارق شفیع اورملائشیا کی ڈاکٹر جولینا عبدالجلیل سمیت ملک بھر سے پیتھالوجسٹس شرکت کر رہے ہیں جو اپنے مقالے پیش کریں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ ملک میں پیتھالوجی کے شعبے میں تحقیق پر بھی توجہ دینی ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خوبصورت بلڈ بینک اور لیبارٹریز تو قائم کی جاتی ہیں لیکن ان میں جدید سہو لتیں نہیں فراہم کی جایتں ، لیبارٹریز کا کمرشل استعمال بہت زیادہ ہوچکا ہےجس میں پیتھالوجسٹ کے بجائے ٹیکنیشنزکا کام کرتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میڈیکل کالجز میں پیتھالوجی کے شعبے پر توجہ دینی ہوگی ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین اور ایس آئی یو ٹی کے پروفیسر نقی ظفر نے کہا کہ اس سال کانفرنس کا موضوع پاکستان میں پیتھالوجی کے 70سال رکھا گیا ہے جو ملکی ماہرین کیلئے کارآمد ثابت ہو رہی ہے ۔ کانفرنس سے بین الاقوامی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین