• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کا سپریم کورٹ کا سوموٹو ایکشن لینے کا خیرمقدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں فیس کے اضافے اور یکساں داخلہ پالیسی نہ ہونے پر سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے سوموٹو ایکشن کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی تنظیم پامی نے اپنے دبائو کے ذریعے پی ایم ڈی سی سے فیس میں اضافے اور 2017-18کی داخلہ پالیسی سمیت تمام سفارشات منظور کروائیں۔ان سفارشات پر پی ایم اے نےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔ہم سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صرف پی ایم ڈی سی کو ہی یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو مانٹر اور ریگولیٹ کرے ۔ملک میں گرتے ہوئے طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے پی ایم ڈی سی کو خودمختار ادارہ بنایا جائے۔
تازہ ترین