• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کواللہ نے نکالا، جج وسیلہ بنے، عمران خان دہشت گردی اور جہادی سیاست ترک کریں، زرداری، بلاول

Todays Print

ملتان (این این آئی)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ذات کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں‘میاں صاحب آپ کو اللہ نے نکالا‘ ججز وسیلہ بنے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر نہیں ہے‘ اسپیکر صاحب آپ کی حکومت جارہی ہے‘ ان لوگوں کو سی پیک کی تعریف بھی نہیں آتی‘ ن لیگ نے سی پیک کو قرض لینے کی ایجنسی سمجھ رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے قاسم باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آصف علی زرد ار ی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کو لانے والے میاں نوازشریف تھے‘ ہم نے عوام کی طاقت سے پرویز مشرف کو باہر نکالا۔انہوں نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو پرویز مشرف ان کے سینوں پر بیٹھا تھا۔ پرویزمشرف کو لانے والے بھی نوازشریف ہی تھے جبکہ ہم نے عوام کی طاقت سے پرویزمشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمیں ملک ٹکڑوں میں ملا تھا‘ ہم نے جمہوریت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا‘ ہم سے جب بھی شہادتیں مانگی گئیں ہم نے کلمہ پڑھ کر شہادتیں پیش کیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔

تازہ ترین