• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتاربرقراررہےگی،آئی ایم ایف مشن

Todays Print

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف کے پاکستان کا دورہ کرنیوالے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن نے پاکستان سے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار برقرار رہے گی ، شرح نمو 5.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،ایکسچینج ریٹ میں لچک اہمیت کی حامل ہوگی،پاکستان میں امن وامان کی صورتحا ل میں بہتری ، توانائی کی فراہمی ، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور زراعت کی ترقی سے رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 5.6فیصد تک رہنے کا امکان ہے،پاکستان کو اقتصادی ترقی کے مثبت رحجان کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایکسچینج ریٹ میں لچک، مالیاتی ڈسپلن اور سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی ، آئی ایم ایف نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے ایکسچینج ریٹ میں حالیہ ایڈجسمنٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایکسچینج ریٹ میں لچک کا مظاہرہ اہمیت کا حامل ہو گا۔

تازہ ترین