• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی ترین کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت

Todays Print

اسلام آباد(خبرایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوںکا کہناہےکہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، جہانگیر ترین کی حد تک عدالتی فیصلے سے مایوسی ہوئی، جہانگیر ترین توازن برقرار رکھنے کے نظریئے کا شکار ہوئے، فیصلے کو توازن قائم رکھنے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، عدالتوں کو مقدمات کافیصلہ میرٹ پرکرناچاہیے،(ن) لیگ کی خوشیاں عارضی ہیں،کچھ لندن بھاگ گئے اور کچھ بھاگنے والے ہیں، جہانگیر ترین توازن برقرار رکھنے کے نظریئے کا شکار ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے فیصلے سے افسوس ہوا ،عمران خان کے بعد پی ٹی آئی کیلئے سب سے زیادہ خدمات جہانگیر ترین کی ہیں۔

تازہ ترین