• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانبدارانہ احتساب و انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے، مریم نواز

Todays Print

لندن (خبرایجنسی)سابق وزیراعظم نواشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا،نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری ٹھہرا۔جمعے کو عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاکہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں ، ثابت ہو گیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا،اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہیں کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے ۔آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لیکن نواز شریف پر ایک خیالی تنخواہ ظاہر کرنا ضروری ٹھہرا۔

تازہ ترین