• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نااہلیت کا فیصلہ سنایا،جہانگیرترین

ا اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیاد پر میری نااہلیت کا فیصلہ سنایا۔خوشی ہے، مجھ پر عائد مالی بے ضابطگیوں کے تمام الزامات کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دئیے گئے ، اختیارات کے غلط استعمال ، زرعی آمدن کے حوالے سے غلط بیانی اور قرضوں کی معافی کا الزام غلط ثابت ہوا، انسائیڈر ٹریڈنگ کا الزام بھی عدالت نے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلے میں لندن کی جائیداد اور اس کے متعلق مکمل منی ٹریل کو قابل قبول قرار دیا گیا ، تسلیم کیا گیا کہ کچھ نہیں چھپایا گیا ، 2011 سے بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کئے گئے۔ دریں اثناءجہانگیر ترین نے فیصلے کے بعد پارٹی کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ملک اور تحریک انصاف کی بہتری کیلئے پورے صدق دل سے محنت کی ، مجھے خوشی ہے کہ مجھ پر عائد کئے گئے مالی بے ضابطگیوں کے تمام الزامات کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دئیے گئے ، میں مکمل طور پر پرعزم اور مستعد ہوں اور نئے پاکستان کیلئے محنت جاری رکھوں گا۔  
تازہ ترین