• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللہ کے بعد جمائمہ نے عمران کو بچایا،کپتان ان سے شادی کرلیں،شیخ رشید

اسلام آباد(خبرایجنسی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ اللہ کے بعد جمائمہ نےعمران کو بچایا،کپتان ان سے دوبارہ شادی کرلیں، سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلہ آیا ہے، اب عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کئے جانے پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج بہت بڑا فیصلہ آیا ہے کیونکہ بڑا خوف کا عالم تھا اور اگر عمران خان نااہل ہو جاتے تو یہاں ہو کا عالم ہوتا اور لوگ شدید ذہنی دبائو کا شکار ہو جاتے، جہانگیر ترین کیساتھ بھی تکنیکی بات ہوئی ہے اور اب اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے بہت سارے ایم این اے بھی تحریک انصاف میں آئیں گے ،جو مجھے کہتے تھے کہ اس فیصلے کے بعد آپ سے رجوع کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کئی سال پرانی دستاویزات فراہم کرنے پر جمائمہ خان کی بے حد تعریف کی اور کہاکہ اللہ کے بعدجمائمہ نے عمران خان کوبچایا، میں تو عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ اگر انہوں نے دوبارہ شادی کرنی ہے تو جمائمہ خان سے ہی کر لیں کیونکہ ایک سیاستدان کیلئے پرانی دستاو یزات اکٹھی کرنا یا سنبھالنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر جمائمہ نے بڑا زبردست کام کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں جمائما کا کردار یادرکھا جائے گا ،اس نے 40 سال تک ریکارڈ سنبھال کر رکھا ۔
تازہ ترین