• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین سڑکوں پر سیاست کریں، سیاسی یتیم ہیں نہ کسی سازش کاخوف، اگلی حکومت بھی ہماری ہوگی، وزیراعظم

مظفر آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر عوامی تائید سے 2018ءکے عام انتخابات میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی‘ کسی سازش سے خوفزدہ نہیں، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں‘پاکستان کے عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ کسے اقتدار میں لاتے ہیں، پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ کون کام کرتا ہے اور کون دعوے‘ مخالفین سڑکوں پر سیاست کریں ہم عوام کو تعمیر و ترقی کے منصوبے دیتے رہیں گے ‘ہم میدان میں ہیں جس نے مقابلہ کرنا ہے میدان میں آ جائے‘ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے کام کئے ہیں ‘پاکستان بجلی میں خود کفیل ہو چکا ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں 147 میگاواٹ پترنڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منصوبہ کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور کوریا کی دوستی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس سے آزاد کشمیر میں بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی‘اس وقت ہماری بجلی کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہے اور مختلف منصو بو ں اور زیر تکمیل منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان 2030ءتک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل رہے گا۔
تازہ ترین