• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کو اے ٹی ایم کی ضروت نہیں،انکے والد عشروں سے قوم کو لوٹ رہے ہیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد (نما ئندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلاول کو اے ٹی ایم کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کے والد عشروں سے قوم کو لوٹ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر علی زیدی نے بلاول کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ آپ کی شہید والدہ نے آپ کو حلال اور حرام کی کمائی میں فرق سمجھایا ہو گا ، آپ اپنے والد اور پھوپھی جان سے ان کے عزیر بلوچ سے کاروباری روابط کا پوچھ کر قوم کو بتائیں ، اس کے لئے مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار میرے لئے ممکن نہیں۔
تازہ ترین