• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادوگری ممانعت بل کو زیربحث لانے کیلئے سینیٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد(اے پی پی) ایوان بالا نے جادوگری کی ممانعت بل 2017ءکو زیر بحث لانے کے لئے سینٹ کی منتخب کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی کہ سینیٹر کلثوم پروین‘ عائشہ رضا فاروق‘ غوث بخش نیازی ‘ عثمان کاکڑ عطاءالرحمان‘ اورنگزیب خان‘ اعتزاز احسن‘ گیان چند‘ خوش بخت شجاعت‘ محمد داؤد خان اچکزئی ایڈووکیٹ‘ کامل علی آغا اور محسن عزیز جو چیئرمین سینٹ کی جانب سے سینٹ کے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے جادوگری کی ممانعت بل 2017ءکو زیر بحث لانے کے لئے سینٹ کی منتخب کمیٹی تشکیل کرنے کے لئے نامزد کیا گیا تھا‘ کو ایوان منتخب کرے۔
تازہ ترین