• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی عسکری اتحاد کا ضابطہ کار ،چیئرمین سینیٹ کا دفتر خارجہ کی لا علمی پراظہار حیرانی

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلامی عسکری اتحاد کے ضابطہ کار سے دفتر خارجہ کی لا علمی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اتھارٹی کون ہے ؟ اتحاد کے ٹرمز آف ریفرنس کی اتھارٹی پوچھ کر کیا میں بھی اپنی مدت 12 مارچ 2018 ء سے قبل لا پتہ ہو جاؤں ۔ یہ آبزرویشن انہوں نے جمعہ کو سینیٹ میں اسلامی فوجی اتحاد سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کئے گئے وعدوں سے متعلق تحریک پر بحث کے دوران دی ۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلامی عسکری اتحاد میں پاکستان کے تعاون اور کردار کی تفصیلات سے لا علمی کا اظہار کیا ہے ‘ان سے اتحاد کے حالیہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف تعاون کی تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا تھا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ اتھارٹی سے تفصیلات لیں گے ۔
تازہ ترین