• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سعد رفیق اور میاں نصیر کی اپیلوں کی سماعت بغیرکارروا ئی کے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے این اے 125سے کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق اور پی پی 155سے میاں نصیر کو نااہل قرار دیئے جانے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف انکی اپیلوں کی سماعت بغیر کسی کارروا ئی کے غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تین رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل کی سماعت کی تو مسول علیہ حامد خان کے وکیل محمد حسین کی جانب سے علالت کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزیدسماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
تازہ ترین