• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کروڑوں روپے برآمد کرتا ہے، ایک اسپتال ہی بنادے، سپریم کورٹ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہا ہے کہ آج کل ملزمان کی طرف سے پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹس پرعدالتیں محتاط ہوچکی ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نےپی پی رہنما شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعتکی۔ عدالت کی جانب سے شرجیل میمن کی کیس کو آئندہ ہفتے مقررکرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل میمن کو ہسپتال میں پورا فلور دیا گیا، کسی نے کہا کہ نیبکے ہاتھوں ملزمان گرفتار ہوتے ہی بیمارہوجاتے ہیں، نیب کروڑوں روپے ریکور کرتا ہے ایک اچھا اسپتال ہی بنالے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ عام طورپرمیں میڈیا رپورٹس پریقین نہیں رکھتا، آج کل آنے والی میڈیکل رپورٹس پرعدالتیں محتاط ہوچکی ہیں، شرجیل میمن کیدرخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سناجائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کونوٹس جاری کردیئے۔
تازہ ترین