• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو عدلیہ کیساتھ محازآرائی سے روکنااختلافات کی وجہ بن گیا، چوہدری نثار

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا اور یہی روکنا میرا اور پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا۔مشرف نے خریدنے کی کوشش کی،پانچ ان پڑھ وزیر بھی استعمال کئے،مختلف جماعتوں نے پیشکش کی،ن لیگ کو نہیں چھوڑا،راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چو ہد ر ی نثار کا کہنا تھا کہ مجھے ملک کی مختلف جماعتوں نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیشکش کی لیکن میں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑا، پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی بہت کوشش کی اور مجھے انتخابات میں شکست دینے کے لئے 5 ان پڑھ وزیر بھی استعمال کئے لیکن پرویز مشرف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین